افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے۔
ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ افغان مہاجرین معاملے پر کمیشن بنایا جائے اور باہمی مشاورت سے اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یک طرفہ فیصلوں سے تعلقات خراب ہوں گے۔ امن ہمیشہ انصاف کے ساتھ آتا ہے۔ ناانصافیاں ہوں تو امن نہیں ہوسکتا۔ افغان مہاجرین کی واپسی پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان افغانوں کا ہے، بالآخر انہیں جانا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان نے اپنے علما سے فتوی لیا ہے کہ پاکستان میں مسلح کارروائی کو جہاد قرار نہیں دیا جاسکتا۔