نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

  • جمعہ 10 / نومبر / 2023

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی نیب کورٹ (احتساب عدالت) کی جانب سے  توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جائیداد ضبطی کے احکامات واپس لے لیے۔

 احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کی جائیدادیں، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم جاری کیا۔ نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور دیگر گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطی کے احکامات اکتوبر 2020 میں دیے گئے تھے۔