ذوالفقار بھٹو پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر جلد سماعت ہوگی
سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس جلد سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔ ریفرنس آئندہ دو ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر ہوسکتا ہے۔
صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہونے پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بھٹو ریفرنس پر سماعت کرنے والے عدالتی بینچ کی سربراہی کریں گے۔
ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے دو اپریل 2011 کو ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا تھا۔ صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی جبکہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی۔
اس وقت سے اس کیس پو سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ عام طور سے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا جاتا ہے۔ صدارتی ریفرنسمین اس کیس پر نظر ثانی کے ذریعے اسے تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔