عوام افواہوں پر یقین نہ کریں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے: چیف الیکشن کمشنر

  • جمعرات 07 / دسمبر / 2023

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کےسلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی۔

قومی ووٹرز ڈے پر جاری اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ شفاف، پرامن انتخابات کے انعقاد کےلیےتیار اور پرعزم ہیں۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں مکمل تحفظ فراہمی کی یقین دہانی کراتا ہے۔ سکندر سلطان راجا نے کہا کہ پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ عوام سے اپیل ہے روشن مستقبل کےلیےحق رائے دہی استعمال کریں۔ عوام کو یادرکھناچاہیے، آپ کےہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے سلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی۔ شیڈول چندروز میں آجائےگا، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ اورترسیل کاکام مکمل ہوچکا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے اس کے انعقاد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔ اکتوبر میں صدر مملکت نے نجی چینل پر انٹرویو کے دوران الیکشن کےانعقاد کے بارے میں تبصرہ کیا تھا، ان کے بیانات کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے۔