انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  • جمعرات 21 / دسمبر / 2023

روزنامہ ایکسپریز نیوز کی خبر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔ اب انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب انہوں نے مہمانوں سے بات چیت کی۔

 تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہرصورت مارچ میں سینٹ کے انتخابات سے پہلے  عام انتخابات ہوجائیں گے۔