الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

  • جمعہ 29 / دسمبر / 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے پشاورہ ہائی کورٹ کہ ایک رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کو بیٹ کا نشان واپس دینے کا حکم دیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ای سی پی نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں ہی چیلنج کرے گا۔

26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔