الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا

  • جمعہ 12 / جنوری / 2024

الیکشن کمیشن  نے 15 سیاسی جماعتوں کےانٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پارٹی کے اندر انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 15 سیاسی جماعتوں کےانٹرا پارٹی انتخابات کامحفوظ فیصلہ سنایا جس میں 2 سیاسی جماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینےکی اجازت بھی دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا جب کہ جمیعت علمائے اسلام نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی لسٹ کی گئی جماعتوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان اور بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سب کا پاکستان، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ اور پاکستان امن پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا۔