ترکیہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دستاویزی ثبوت فراہم کرے گا
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ترکیہ عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف کیس کے لیے دستاویزات فراہم کر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے دائرکی گئی شکایت میں اسرائیل پر فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
استنبول میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر دستاویزات کی فراہمی جاری رکھے گا جو زیادہ تر بصری ہوں گی ۔میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں مجرم ٹھہرایا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اردوان کو ایک ایسے ملک کا صدر قرار دیا جس نے ماضی میں آرمینی باشندوں کی نسل کشی کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈدر اردوان اسرائیل کو بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔
ترکیہ نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا ہے کہ آرمینیائی باشندوں کو کچلنے کے لیے وہاں کوئی منظم مہم ہوئی تھی۔