عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں: بلوم برگ

  • منگل 23 / جنوری / 2024

معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔

پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے  بلوم برگ نے کہا کہ نواز شریف کی معاشی کارکردگی اپنے سیاسی مخالفین سے  لیکن اس کے ساتھ ہی بلوم برگ نے اس وقت پاکستان کا مقبول ترین رہنما عمران خان کو قرار دیا ہے۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں۔ اس کے باوجود کہ معاشی کارکردگی نواز شریف کی بہتر ہے۔

بلوم برگ کے مطابق حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی رائے کے مطابق عمران خان 57 فیصد مقبولیت کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جب کہ  نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔