برطانوی اخبار، تھنک ٹینک کے مطابق نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ اور ایک تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نوازشریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہےہیں جو بانی پی ٹی آئی سے بہتر وزیر اعظم ہوں گے۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے سیاسی تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف امریکا، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات دوبارہ بہتربناسکتے ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دور میں بری طرح نقصان پہنچا۔ دی گارجین کے مطابق انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کے اہم وعدے معیشت سے متعلق ہیں۔
برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ نواز شریف ایک کاروباری شخص ہیں جو مارکیٹ اور پاکستان کے قرض دہندگان کو ساتھ رکھنے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔
برطانوی تھنک ٹینک نے معیشت اور بیرونی ممالک سے تعلقات میں بہتری کے لیے نواز شریف کے لیے پانچ سال کی مدت کو ضروری قرار دیا۔