انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی
عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدرواروں کو برتری ھاصل ہورہی ہے۔ 224 نشستوں کے نتائج سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 91 آزاد ارکان کامیاب ہوئے تھے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 91 نشستیں جیت لیں جب کہ ن لیگ 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح پی پی نے 50 ، ایم کیو ایم نے 11 نشستوں پر کامیابی ہوئیں۔ پی پی نے 3، جے یو آئی اور مسلم لیگ ق نے دو، دو نشتیں حاصل کیں۔
خیبرپخوتخوا میں قومی اسمبلی کی 44 نشستوں میں سے 25 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک اںصاف کے نامزد آزاد امیدواروں نے 24 سیٹیں جیت لیں جبکہ جے یو آئی صرف ایک نشست این اے 28 جیت سکی۔
این اے 15مانسہرہ میں آزادامیدوار شہزادہ گستاسپ خان ایک لاکھ 5ہزار 249ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ہرایا جنہیں نے80ہزار 382ووٹ ملے۔
گجرات کے حلقہ این اے-64 میں مسلم لیگ (ق) کے سالک حسین نے اپنی پھوپھی اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دے دی۔ چوہدری سالک حسین نے این اے-64 سے ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کرلیے۔
لاہور کے حلقہ این اے 121 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 703 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مضبوط امیدوار تصور کیے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ لے کر ناکام ہوگئے۔
لاہور کے حلقہ این اے-123 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہوئے جبکہ آزاد امیدوار افضل عظیم پہاڑ نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 1 لاکھ، 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار43 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔