سندھ میں مراد علی شاہ ہی وزیرِ اعلیٰ ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری

  • جمعہ 23 / فروری / 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت ایک بار پھر سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ کو نامزد کر رہی ہے۔

جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مراد علی شاہ سے درخواست کریں گے کہ وہ ایک بار پھر یہ عہدہ سنبھالیں۔ ان کی جماعت ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لیے غیر مسلم رُکن صوبائی اسمبلی انتھونی نوید کو نامزد کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے انتھونی نوید کو مخاطب کر کے کہا کہ ہم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ آپ کا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے اور اس پورے ملک کے لیے ایک بہت اچھا پیغام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر سے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اویس شاہ کو سپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ہوگی کہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔