مارشل لا کی حمایت نہ کرنے والے ججوں کو قوم کا ہیرو قراردیا جائے: محمود اچکزئی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ جن ججز نے مارشل کی حمایت نہیں کی، انہیں قوم کا ہیرو قراردیا جائے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا کی حمایت کرنے والے ججزکی تنخواہیں، مراعات واپس لے کر نوکریوں سےنکالاجائے۔ پارلیمنٹ قرار دادلائے کہ ملک کےفیصلے ایوان میں ہوں گے۔ جس بھونڈےانداز میں پارلیمنٹ پرحملہ ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ کچھ لوگ 22کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو منڈی بناناچاہتے ہیں۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عوام کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آئے۔