تحریک انصاف کے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا لاہور سے گرفتار
لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سردار لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا ہے۔
لطیف کھوسہ کے بیٹے نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کو لاہور سے پولیس نے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے قبل ہی پولیس نے صدر گول چکر سے لطیف کھوسہ کو گرفتار کرلیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا۔ سلمان اکرم راجا کو پولیس نے اچھرہ مین روڈ پراحتجاج کے دوران گرفتار کیا۔
پولیس نے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے آٹھ کارکنوں کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس نے لاہور کے جی پی او چوک تحریک انصاف کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کیا۔