آصف زرداری نے پاکستان کے 14ویں صدر کا حلف اٹھا لیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زردرای نے ملک کے 14ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر کی تقریب حلف برداری آج شام چار بجے ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آصف زرداری سے ان سے حلف لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے علاوہ تقریب میں سابق صدر عارف علوی، وزیرِ اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔ گزشتہ روز آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے آصف علی زرداری کے صدر مملکت منتخب ہونے کا حتمی نتیجہ جاری کردیا تھا۔ اصدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ فارم 7 کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر نے جاری کیا۔ فارم 7 کے مطابق آصف زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل محمود خان اچکزئی 181 ووٹ حاصل کرسکے۔ کل 1044 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ نو مسترد ہوئے اس طرح درست ووٹوں کی تعداد 1035 تھی۔
آصف زرداری کو قومی اسمبلی سے 255، پنجاب اسمبلی سے 246 (43)، سندھ اسمبلی سے 151 (58) خیبرپختونخوا اسمبلی سے 17 (8) اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے، انہیں ملنے والے مجموعی ووٹ 716 تھے، جو 411 بنتے ہیں۔
محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی سے 119، پنجاب اسمبلی سے 100 (18)، سندھ اسمبلی سے 9 (3)، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 91 (41) اور بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا، اس طرح مجموعی طور پر انہیں 319 ووٹ ملے، یوں ان کے کل 181 ووٹ بنتے ہیں۔