پی ٹی آئی کا مختلف سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے مختلف سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملاکر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو کو قائم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں آج باضابطہ میٹنگ ہوگی۔ اسد قیصر کے مطابق گرینڈ الائنس میں جماعت اسلامی، ایم ڈبلیو ایم ، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی شامل ہوگی۔
واضح رہے کہ انتخابات کے بعد سے تحریک انصاف تمام بڑی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت یا مصالحت سے انکار کرتی رہی ہے البتہ اس نے چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ مواصلت کی کوشش کی ہے۔ حتی کہ سیاسی طور سے شدید مخالف مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔ اسی طرح تحریک انساف نے صدارتی انتخاب میں اپنے کسی لیڈر کی بجائے پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا۔ حالانکہ ماضی میں عمران خان ان پر شدید تنقید کرتے رہے تھے۔