دوہری شہریت کے حامل شخص کو سول سرونٹ تعینات کرنے پر پابندی کا بل
دوہری شہریت والے افراد کو سول سرونٹ تعینات کرنے پر پابندی عائد کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہزروں اعلٰ سرکاری افسروں کے پاس پاکستان کے علاوہ دوسرے ملکوں کی شہریت بھی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق دوہری شہریت والے امیدوار کو سول سرونٹ تعینات کرنے پر پابندی کا بل جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما نورعالم خان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا گیا۔ بل میں موقف اپنایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دوہری شہریت یا سٹیزن شپ رکھنے والا سول سرونٹ تقرری کا حق دار نہیں۔
بل میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملازمین ملکی مفاد داؤ پر لگا سکتے ہیں۔ اور احتساب سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک چھوڑ دیتے ہیں۔ اس بل پر مباحثہ کے بعد ووٹنگ کے ذریعے حتمی فیصلہ ہوگا کہ اسے قانون بنایا جائے یا نہیں۔