پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکاتا ہے: عارف علوی

  • سوموار 27 / مئ / 2024

پاکستان کے سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور اقتدار پر جھوٹا، غاصبانہ اور ظالمانہ قبضہ کرنے والوں کو جھلسا کر رکھ دے گا۔

سابق صدر  ایکس پر ایک بیان میں موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ جائے گا مگر نقصان کس کو پہنچے گا؟ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال و دولت سب باہر رکھا ہوا ہے۔ وہ راہ فرار اختیار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آہم وفادار پاکستانی جنہوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، ہم بھی دیکھیں گے کہاں جایئں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کردیتا ہے۔ مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو۔

ہم قوموں کی برادری میں پاکستان کوعزت کے ساتھ کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے۔ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس جھوٹی، سفاک، غیر قانونی اور جابر حکومت کے تحت جاری لوٹ مار کی راکھ پر بھی تعمیر کر دیں گے۔ اپنے وطن کو۔

یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ہی ممکن ہو گا۔

عارف علوی نے دعویٰ کہا کہ اس مٹی کے کا ایک انتہائی بہادر، دلیر، قابل فخر فرزند، محنت کش عوام کے دلوں کا سپریم کمانڈر عمران خان کھڑا ہے۔ قیادت کر رہا ہے اور منزل تک پہنچا کر ہی دم لے گا۔