وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، منانے کی کوشش

  • جمعرات 13 / جون / 2024

وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کومنانے ان کی کی رہائش پہنچ گئے۔ وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا نے ہمیشہ جمہوری اقدارکی حفاظت کے لیے پر امن جدوجہد کو فروغ دیا۔ انہوں  نے مولانا فضل الرحمٰن کی دینی خدمات کی بھی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کردی۔ چوبیس مئی کو  پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسد قیصر نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کو ان ہاؤس تبدیلی یا نئے الیکشن کے ذریعے ختم کرنے کا آپشن ہے۔ تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمٰن اب دور نہیں رہ سکتے،۔مولانا فضل الرحمٰن اور ہمارا ایجنڈا ایک ہے اور ان کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف جلد تحریک شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 8 فروری کو منعقد کیے جانے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔