عمران خان کو پانچ سال قید رہنا چاہئے: احسن اقبال

  • اتوار 16 / جون / 2024

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو پانچ سال تک جیل میں رہنا چاہئے تاکہ ملک میں نظام درست طریقے سے کام کرسکے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے سابق وزیر اعظم اینگری مین ہیں، پتا نہیں ان کی کس سے لڑائی اور جھگڑا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو اگلے تین سے پانچ سال میں سب سے بڑا چیلنج غیر ملکی ادائیگیوں کا ہے، ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لانا ہوگا۔ برآمدات میں تیزی سے اضافے کی کوشش کررہے ہیں، ایسا ماحول پیدا کرنا پڑے گا کہ سرمایہ کار سرمایہ کاری کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ماضی کی طرح لڑائیوں میں پڑے رہے تو پاکستان کی خودمختاری داؤ پر لگ سکتی ہے۔ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی اینگری مین ہیں، پتا نہیں ان کی کس سے لڑائی اور جھگڑا ہے۔ لوگ ہمیں آکر کہتے ہیں کہ اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو انہیں پانچ سال جیل میں رکھیں، اب یہ تحریک انصاف کو سوچنا ہے ان کو کیسے چلنا ہے۔