عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ نامنظور کردیا، بدستور جنرل سیکرٹری رہیں گے

  • اتوار 07 / جولائی / 2024

پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے عمر ایوب ایوب خان کا پارٹی کی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

انہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے ساتھ پارٹی کے اس عہدے پر بھی کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔عمر ایوب خان نے 22 جون کو پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عمران خان نے عمر ایوب خان کی پارٹی کے لیے قربانیوں کا سراہا ہے اور ان کی تعریف کی ہے۔

اس اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے عمر ایوب سے استعفیٰ واپس لینے کی استدعا کی تھی۔