اولمپکس 2024: سیاسی استحکام اور فعال بلدیاتی ادارے

24 کروڑ آبادی والا ملک پاکستان دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے اولمپکس 2024 میں صرف 7 کھلاڑی کو کوالیفائی کرانے میں کامیاب ہوا۔  ہاکی میں 10 اولمپکس میڈلز جیتنے کے باوجود پچھلے 2 اولمپکس کی طرح اس دفعہ بھی پاکستان اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان 3 کھیلوں میں 7 کھلاڑیوں کے ساتھ حصہ لے رہا ہے:

اتھلیٹ: 2 کھلاڑی
ارشد ندیم، فائقہ ریاض،

شوٹنگ: 3 کھلاڑی
غلام مصطفی بشیر،
گلفام جوسف، کشمالہ طلعت،

تیراکی: 2 کھلاڑی
جہاں آرا نبی ، محمد احمد درانی

دوسری طرف 55 لاکھ آبادی والا ملک ناروے 109 کھلاڑیوں کے ساتھ 12 کھیلوں ، ریسلنگ، اتھلیٹ ،گلف ،کشتی رانی، ہینڈ بال ، گھڑ سواری، سینڈ والی بال،
تیراکی، کراٹے، ٹینس ، نشانہ بازی، سائیکلنگ میں پیرس اولمپکس 2024 میں حصہ لے رہا ہے۔

دنیا کے بڑے کھیلوں کے مقابلے اولمپکس میں زیادہ کھلاڑیوں کا زیادہ تعداد کی کھیلوں میں حصہ لینے کا عمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان ممالک میں سیاسی استحکام، گڈ گورننس اور نچلی سطح پر منتخب بحال، فعال بلدیاتی ادارے موجود ہیں۔ جبکہ جن ممالک میں سیاسی عدم استحکام، گڈ گورننس اور نچلی سطح پر بااختیار بلدیاتی ادارے موجود نہیں، ان ممالک کے کم تعداد میں کھلاڑی اولمپکس 2024 میں حصہ لے رہے ہیں۔