صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے

  • جمعرات 08 / اگست / 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے ہیں۔ اس طرح یہ ترمیمی بل قانون بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ طور پر الیکشن ایکٹ بن گیا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 گزٹ نوٹی فکیشن کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ ارسال کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کا گزٹ نوٹی فکیشن بھی آج ہی جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔