بلوچستان: حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

  • ہفتہ 10 / اگست / 2024

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوئے۔

مون سون بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے صوبائی ڈیزاسسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی  نے رپورٹ جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ مختلف حادثات میں7 بچوں سمیت8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلابی ریلوں کےباعث 15 گھر مکمل تباہ جب کہ 34گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔ اس دوران طوفانی بارشوں سے 62 ایکڑ زرعی زمین اور 12 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 5 پلوں کو نقصان پہنچا۔ آسمانی بجلی گرنے اور مختلف واقعات میں 82 مویشی ہلاک ہوئے۔

پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شدید بارشوں سے متاثرہ 4 اضلاع میں حکومت بلوچستان نےایمرجنسی نافذکردی ہے۔