بلوچستان: خود کش حملوں میں ’لاپتہ افراد‘ شامل تھے

  • جمعرات 29 / اگست / 2024

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی میں ملوث کئی خود کش بمبار کو لاپتہ افراد بتایا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپریل میں بطور مسنگ پرسن درج کرائے مقدمے میں نام نہاد لاپتہ شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں طیب بلوچ کی شناخت ہو گئی۔ طیب بلوچ عرف لالہ نوشکی کا رہائشی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے کریم جان کو 25 مئی 2022 کو بطور مسنگ پرسن بتایا گیا تھا، تربت کا کریم جان بھی گوادر حملے میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد میں شامل دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالودود ساتکزئی بھی مچھ حملے میں مارا گیا۔ عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12 اگست 2021 سے بھائی کی گمشدگی کا کہہ رہی تھی۔