اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا

  • منگل 03 / ستمبر / 2024

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا ہے کہ میں اپنے لوگوں کےلیے کچھ نہیں کرسکا۔ اس لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینا کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی ہے۔ نہ کوئی ہماری بات سنتا ہے۔ پاکستان میں سیاست سے بہترہے پکوڑے کی دکان لگالوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر اسمبلی کااجلاس بلانا چاہیے تھا۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہوں گے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔ یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔