نیا پروگرام مہنگائی میں کمی لائےگا: آئی ایم ایف

  • جمعہ 27 / ستمبر / 2024

عالمی مالیاتی فنڈ  کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا ہے کہ نیا آئی ایف ایم پروگرام پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور ٹیکس نظام میں بہتری پیدا کرے گا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات بہت مفید رہی۔ پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی۔ کرسٹینا جارجیوا نے کہا کہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی، ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے مدد گار ہے۔ جبکہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

واضح رہے آئی ایم ایف نے 2 روز قبل ایم ڈی کرسٹلینا جورجیوا کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔