پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد پر آگئی

  • منگل 01 / اکتوبر / 2024

پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ستمبر 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس 6.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کی توقعات سے بھی کم رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ستمبر2024 میں مہنگائی جنوری2021 کےبعد سب سے کم رہی۔ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح فیصد6.9 ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اگست کے مقابلے ستمبر میں مہنگائی میں 0.52 فیصد کمی ہوئی، جولائی تاستمبرکی سہ ماہی میں اوسط مہنگائی9.19 فیصدریکارڈکی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ستمبرمیں شہروں میں مہنگائی 0.53 اور دیہاتوں میں 0.50 فیصد کم ہوئی، ستمبر میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ستمبر میں شہروں میں مہنگائی 0.53 اور دیہاتوں میں 0.50 فیصد کم ہوئی, ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.29فیصد اور دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.65 فیصد رکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی تقریباً 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور اگست میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

افراط زر کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جو اگست میں 9.64 فیصد رہی یعنی اکتوبر 2021 کے بعد پہلی بار ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست 2024 میں سالانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد رہی، جو پچھلے مہینے میں 11.1 فیصد تھی، یوں ماہانہ مہنگائی کی شرح 0.39 فیصد رہی جب کہ اگست 2023 میں مہنگائی کی شرح 27.4 فیصد تھی۔

اس طرح مالی سال 2025 کے پہلے 2 ماہ جولائی اور اگست کے دوران اوسط مہنگائی ڈبل ڈیجٹ 10.36 فیصد رہی جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 27.84 فیصد تھی۔