ادب کا نوبل انعام جنوبی کوریا کی ادیبہ ہن کانگ کو ملا
سال 2024 میں ادب کے شعبے کے لیے نوبیل انعام جنوبی کوریا سے تعلق رکھنی والی مصنفہ ہن کانگ کو دینے اعلان کیا گیا ہے۔
نوبل انعامل برائے ادب کا فیصلہ کرنے والی سویڈش اکیڈمی نے اپنے اعلان میں کہا ہےکہ ہن کانگ کو یہ انعام ان کی ’احساس سے سرشار شاعرانہ نثر کے لیے دیا جا رہا ہے جس میں تاریخی صدمات اور انسانی زندگی کی ناپائیداری کا احاطہ کیا گیا ہے‘۔
نوبل انعام حاصل کرنے والی ادیب ہن کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں پیدا ہوئی تھیں اور نو برس کی عمر میں دارالحکومت سول منتقل ہو گئی تھیں۔ ہن کانگ تحریر و تصنیف کے ساتھ ساتھ موسیقی سے بھی گہرا شغف رکھتی ہیں اور ان کے ادبی شہ پاروں میں اس کا اثر نظر آتا ہے۔
ہن کانگ نے 1993 میں بطور شاعر اپنی ادبی زندگی کا آغاز کیا اور دو برس بعد ان کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ شائع ہوا۔ 2007 میں ان کے ناول ’دی ویجیٹیرین‘ سے انہیں عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔ یہ ان کا پہلا ناول تھا جس کا انگریزی میں ترجمہ کیا گیا۔
بعدازاں 2010 میں ان کا ناول ’دی ونڈ بلوز‘، 2023 میں ’گریک لیسن‘، 2014 میں ’ہیومن ایکٹ‘، 2017 میں ’دی وائٹ بک‘ اور 2021 میں ’وی ڈونٹ پارٹ‘ شائع ہوا۔
نوبل انعام حاصل کرنے والوں کو تقریباً 10 لاکھ ڈالر کی رقم بھی دی جاتی ہے۔ یہ رقم انعام کا آغاز کرنے والے سویڈش موجد الفریڈ نوبل کے ترکے سے دی جاتی ہے۔