عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا بازیابی کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے

  • اتوار 03 / نومبر / 2024

بانی پاکستان تحریک انصاف کے بازیاب ہونے والے وکیل انتظار پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اٹک پولیس نے انتظار حسین پںجھوتا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسین پنجھوتا کے مبینہ اغوا و لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے۔ ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پںجھوتا کو حفاظتی تحویل میں لے کر اسلام آباد لےآئے۔

انتظار حسین پںجھوتا کو اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا۔ اغوا کار کراس فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی ویرانے میں چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے۔ انتظار حسین پںجھوتا گاڑی سے ہاتھ پاؤں بندھی حالت میں بازیاب ہوئے تھے۔

اسلام آباد پولیس انتظار حسین پںجھوتا کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں بازیابی ڈال کر رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ انتظار حسین پںجھوتا سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔

انتظار حسین پںجھوتا نے بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان دو کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔