بنوں میں 7پولیس اہلکار اغوا ہوگئے

  • منگل 19 / نومبر / 2024

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے سب ڈویژن وزیر تھانہ اتمانزئی کی حدود روچہ چیک پوسٹ سے سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق دو درجن سے زائد مسلح افراد نے سب ڈویژن وزیر کے پہاڑی علاقے روچہ چیک پوسٹ کا گھیراؤ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹا بڑا اسلحہ اور سامان بھی ساتھ اٹھا کر لے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق چار پولیس اہلکار موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے ہیں۔

ڈی پی او بنوں ضیا الدین نے بی بی سی کے عزیز اللہ خان کو بتایا ہے کہ یرغمال بنائے گئے افراد ڈویژن پولیس کے اہلکار ہیں جنہیں مسلح افراد اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔