یونان کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی

  • جمعرات 19 / دسمبر / 2024

یونان میں گزشتہ دنوں کشتیوں کو حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ یونانی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا اور کہا کہ لاپتا افراد کو مردہ تصورکیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں3 مختلف کشتی حادثوں میں35 پاکستانیوں کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں اور مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ لیبیا میں ابھی بھی کم وبیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی و لیبیا کےایجنٹوں کے پاس ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزا لے کر لیبیا پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔ اس کے بعد گزشتہ روز مزید 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور درجنوں لاپتہ تھے۔ کشتیاں الٹن ےکے واقعےمیں بچائےگئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں۔