عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ناول نگار بیپسی سدھوا انتقال کر گئیں
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ناول نگار بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 86 برس تھی اور ان کا شمار پاکستان میں انگریزی ناول نگاری کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔
بیپسی سدھوا 11 اگست 1938 میں پیدا ہوئیں ۔ وہ ایک پاکستانی امریکی گجراتی پارسی نسل کی مصنفہ ہیں جو امریکا میں مقیم تھیں۔ بیپسی سدھوا ایک معذور خاتون تھیں۔ ان کی وجہ شہرت ان کے ناول، آئس کینڈی مین، جنگل والا صاحب (کرو ایٹر) وغیرہ ہیں۔
ان کے انگریزی نالوں پر کینیڈین بھارتی فلم ساز دیپا مہتا نے فلمیں بنائیں ہیں۔ 1991 کے ناول آئس کینڈی مین پر 1998 میں فلم ارتھ بنائی گئی اور ان کے ناول واٹر پر 2006 میں اسی نام سے فلم بنی ۔ بیپسی پر ایک دستاویزی فلم بپسی: سیلنس آف مائی لائف بھی بنائی گئی۔
بیپسی سدھوا ایک گجراتی پارسی خاندان میں پشوتان اور تہمینہ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ جو اس وقت کراچی میں مقیم تھے۔ سدھوا کے والدین بعد میں لاہور منتقل ہو گئے۔ وہ دو سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہوئیں اور 1947 کے تناظر میں ان کے ناول آئس کینڈی مین میں لینی نامی کردار ان دنوں کے حقیقی واقعات کی عکاسی کرتے ہیں۔ سدھوا نے 1957 میں لاہور کے کنیرڈ کالج برائے خواتین سے بی اے کیا۔
سدھوا ہوسٹن، امریکا میں مقیم تھیں اور خود کو ایک پاکستانی پنجابی پارسی کہلواتی تھیں ۔ ان کی مادری زبان گجراتی اور گھر کی زبان اردو تھی جب کہ انگریزی میں لکھتی ر ہیں۔ وہ لکھنے پڑھنے کا کام انگریزی میں سہولت سے کرتی ہیں لیکن اردو اور گجراتی میں بات چیت بھی باآسانی کر لیتی تھیں ۔