یوکرین کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ ہی روس کے خلاف سیکیورٹی کی ضمانت ہے: صدر ٹرمپ

  • جمعہ 28 / فروری / 2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ یوکرین کامعدنیات کا معاہدہ ہی کیف کے لیے روس کے خلاف حفاظت کی ضمانت ہے۔ انہون  نےبرطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی طرف سے یوکرین کیلئے مزید امریکی فوجی امداد کے وعدے کی درخواست مسترد کردی۔

توقع ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی جمعہ کو واشنگٹن میں نایاب معدنیات پر ٹرمپ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس معاہدہ میں  یوکرین کے لیے سکیورٹی کی براہ راست ضمانتیں شامل نہیں ہیں۔

جمعرات کو امریکی صدر اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو میں یوکرین کی جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر اختلافات شامل تھے۔ پریس کانفرنس سے پہلے اسٹارمر نےدلیل دی تھی کہ یوکرین میں مضبوط امریکی حفاظتی ضمانتوں کے بغیر طویل مدتی امن قائم نہیں ہو سکتا، جسے ٹرمپ نے مسترد کر دیا۔

ٹرمپ نے یوکرین معاہدے کے بعدکسی ممکنہ تنازعے کے بارے میں کہا کہ اسے روکنے والےہم ہیں کیونکہ اقتصادی شراکت داری کے نتیجے میں ہم وہاں ہوں گے۔ ہم کام کریں گے۔ ہمارے پاس وہاں بہت سارے لوگ ہوں گے۔ ٹرمپ نے روس کے حوالے سےجنگ بندی ڈپلومیسی کے بارے میں کہا، یہ (معاہدہ) یا تو کافی جلد ہو جائے گا یا یہ بالکل نہیں ہو گا۔

سٹارمر نے ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں اسے درست کرنا ہے۔ وہ امن نہیں ہو سکتا جو حملہ آور کو انعام دے۔