دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے: آرمی چیف

  • اتوار 02 / مارچ / 2025

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے۔ دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔

جب بھی ریاست دہشتگردوں پرہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ بہاولپور میں طلبہ سےبات چیت میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنےحصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کےبجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنےعقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی، یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے۔ ہمیں کبھی اپنےعقیدہ، اسلاف،معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔