صدر زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے

  • بدھ 02 / اپریل / 2025

صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے۔

آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بدھ کو تصدیق کی کہ صدر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہیں اس وقت آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔'

دوسری جانب ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔

وزیراعظم نے فون پر صدر آصف زرداری سے بات بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔