اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ

  • بدھ 16 / اپریل / 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز ٹرانسفر کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آئینی پٹیشن واپس لینے کیلئے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا۔بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ان دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کے علاوہ متعدد دوسری درخواستوں ہر غور کررہا ہے جن میں مختلف ہائی کورٹ سے ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔