آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے: اسحٰق ڈار

  • منگل 13 / مئ / 2025

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا بھارت تو جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ 22 اپریل  کو پہلگام سانحہ کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو محدود کردیا تھا جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے علاج کی غرض سے جانے والے بچوں سمیت تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔