ناروے کپ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2025

دنیا کا بڑا یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ بیکے لاگٹ اسپورٹس کلب کے زیرِ اہتمام ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ ہفتہ 26 جولائی سے 2 اگست تک کھیلا جائے گا،

اس سال ناروے کپ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 35 مختلف ممالک سے کل 2000 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان، ناروے، ڈنمارک، یوکرین، بھارت ، امریکہ اور دوسرے ممالک کے یوتھ فٹ بال کلب اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

ناروے فٹ بال کپ کے زیادہ تر میچ اوسلو کے مرکزی پارک ایکے برگ سیلتا میں کھیلے جائیں گے۔ ایکے برگ میدان کے علاوہ ناروے کپ کے کچھ میچز اوسلو کے گردونواح میں موجود دوسرے گراونڈز میں بھی کھیلیں جائیں گے۔

ایک ہفتہ جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں کل 5000 میچ کھیلے جائیں گے۔ امسال ناروے یوتھ کلب فٹ بال کپ میں پاکستان سے 3 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 2 لڑکوں کی ٹیمیں بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم 15 سال عمر کی کیٹیگری میں، مسلم ہینڈز کی ٹیم 17 سال عمر کی کیٹیگری میں، جبکہ فیوچر پاکستان کی خواتین ٹیم بھی ناروے فٹ بال کپ میں حصہ لے رہی ہے۔