اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

  • بدھ 10 / ستمبر / 2025

اسرائیلی حملہ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر سے وعدہ کیا ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔  بی بی سی کے مطابق صدر ٹرمپ نے نے یہ وعدہ قطر کے امیرشیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ گفتگو میں کیا۔

اسرائیلی لیڈر اس اس وعدہ کے تناظر میں سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کو حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کا کا دوسرا موقع نہیں ملے گا۔ کم از کم قطر کی سرزمین پر تو وہ اسیا نہیں کرسکے گا۔۔

دوسری طرف اسرائیل کے تمام سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے قطر کی سرزمین پر موجود حماس کی لیڈرشپ کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ لیکن اسرائیلی فوجی حلقوں میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ شاید دوحہ میں حماس کی سینیئر قیادت کو قتل کرنے کی کوشش ناکام رہی ہے۔

اسرائیلی فوجی حلقوں میں تشویش کی وجہ یہ ہے کہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں جو افراد ہلاک ہوئے ہیں اُن میں حماس کے بڑے رہنماؤں کے نام شامل نہیں ہیں۔

اس حملے پر ناگوارای کا اظہار کرتے ہوئے خود قطر نے اس حملے کے تناظر میں اسرائیل پر ’ریاستی دہشت گردی کی کارروائی‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ لیکن بین الاقوامی طاقتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر آنے والے مذمتی بیانات کے باوجود اسرائیل بدستور اپنے اقدام کا دفاع کر رہا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ مذمت کرنے والوں میں اسرائیل کے اتحادی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ یہ سب اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اور حماس ہتھیار پھینک نہیں دیتی۔

اس واقعے کے بعد بظاہر جنگ بندی کے امکانات معدوم ہوئے ہیں جبکہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے باعث غزہ میں جنگ سے تنگ شہری آبادی اور حماس کی قید میں موجود باقی یرغمالیوں کے لیے امکانات کافی کم ہیں۔