ہنگری کے ناول نگار کو سال رواں کا نوبل انعام برائے ادب دینے کا اعلان
سویڈن کی نوبل کمیٹی نے ہنگری کے مصنف لاسزلو کراسناہورکائی کو سال رواں کا نوبل انعام برائے ادب دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے تھوڑی دیر پہلے کیا گیا۔
اس سال اس انعام کے لیے تقریباً 300 تجاویز موصول ہوئی تھیں جنہیں کم کر کے 20 ناموں پر مشتمل ایک فہرست تیار کی گئی۔ گرمیوں کے دوران اسے مزید کم کرکے پانچ ناموں کی شارٹ لسٹ بنائی گئی۔
سویڈش اکیڈمی کے سیکرٹری میٹس مالم نے ہنگری کے مصنف لاسزلو کراسناہورکائی کو اس سال کا نوبل انعام برائے ادب دینے کا اعلان کیا۔ 71 سالہ کراسناہورکائی مشکل اور پیچیدہ ناول لکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ انہیں 2015 میں بین الاقوامی بکر انعام بھی مل چکا ہے۔
نوبل انعام کسی مصنف کو ملنے والا اہم ترین انعام ہے۔ اس انعام کے ساتھ ایک کروڑ دس لاکھ سویڈش کرون کی انعامی رقم بھی دی جاتی ہے۔ گزشتہ سال کا انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کانگ کو ملا تھا۔ اس سے پچھلے سال ناروے کے ادیب یون فوسے اس انعام کے مستحق قرار پائے تھے۔