سینیٹرعرفان صدیقی انتقال کرگئے

  • سوموار 10 / نومبر / 2025

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔

سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے۔ عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے۔ اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027 تک تھی۔

عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔

صدر آصف زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعدد دیگر لیڈروں نے عرفان صدیقی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عرفان صدیقی اپنی شدید علالت ہی کے باعث آج سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر رائے شماری میں بھی شریک نہیں ہوسکے تھے۔ تاہم تھوڑی دیر بعد ہی ان کے انتقال کی خبر آگئی۔