جنگ مسلط کرنےوالوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا: فیلڈ مارشل

  • اتوار 16 / نومبر / 2025

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔ پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنےوالوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔

ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تقریب کے دوران غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پرپھینکی مٹی کوبھی میزائل بنا دیتا ہے۔ اللہ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔ پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلائی۔ یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہے۔ فیلڈ مارشل نے غزوہ احد سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا۔