غیر جانبدار الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے جائیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان

  • سوموار 19 / جنوری / 2026

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں غیرجانبدار الیکشن کمیشن کے تقرر اور صاف شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کہ عوامی مینڈیٹ چھیننے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے ۔

کراچی پریس کلب میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے مطالبات پیش  کردئیے اور کہا ہے کہ غیرجانبدار الیکشن کمیشن کا تقرر کیا اورمنصفانہ الیکشن کروائے جائیں۔ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے میڈیا کی آزادی ختم کر دی گئی ہے ۔اپوزیشن نے ججوں کے جبری تبادلوں کی مذمت کی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملاقات نہ کرانے کی مذمت کی گئی ۔

حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے فوجی آپریشن کو روکا جائے اور آئین کے تحت معدنیات صوبوں کی ملکیت ہے ، پانی کی تقسیم 91 اکارڈ کے مطابق کی جائے ۔پڑوسی ممالک کے حوالے سے کہا گیا کہ ایران پر بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ، حکومت ممکنہ بحرانوں کے مد نظر رکھتے ہوئے ہمسایہ ممالک کا اجلاس بلائے جبکہ غزہ کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ۔اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ 8 فروری کو شٹر ڈاؤن پہیہ جام بطور یوم سیاہ منایا جائے گا۔ آٹھ فروری کو ہم نے نکلنا ہے۔پرامن طریقے سے عوام کو اپنا احتجاج کرنا ہوگا ۔عوام کو اپنا اتحاد دکھانا ہوگا۔