گل پلازا میں کل ہلاکتوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شاپنگ سینٹر گُل پلازہ میں آتشزدگی کے تقریباً نو روز بعد ریسکیو کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور سے 73 لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بی بی سی کو بتایا کہ گل پلازا میں جاری ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد عمارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارتی کے حوالے کر دی گئی ہے اور مزید کارروائی وہ کریں گے۔ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ آخری وقت تک عمارت سے 73 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کہہ چکے ہیں کہ اس عمارت کو مسمار کرکے جتنی دکانیں موجود تھیں اتنی ہی تعمیر کی جائیں گی اور اس عمل کی نگرانی حکومت سندھ خود کرے گی۔
اس کے علاوہ انہوں نے ہر دکاندار کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد اور ایک کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔