امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے: امریکی صدر

  • جمعہ 30 / جنوری / 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا ہے لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا۔ پہلے بھی ایران سے بات چیت ہوچکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔ کیوبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صد کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کیلئے چین کے ساتھ کاروبار کرنا بہت خطرناک ہے، چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ امریکی صدر نے کینیڈا کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کیلئے چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔