قومی اسمبلی سےسردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور

  • بدھ 11 / فروری / 2026

اسپیکر قومی اسمبلی نے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا  ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کیا۔

یاد رہے کہ اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا۔ اختر مینگل این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریباً ایک سال 5 ماہ تک سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریباً ایک سال پانچ ماہ تک اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا۔ اختر مینگل گذشتہ عام انتخابات میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے حلقہ این اے 256 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔