عمران خان کی یٹوں سے فون پر بات ہوگئی

  • ہفتہ 14 / فروری / 2026

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی ان کی بیٹوں سے بات ہوئی ہے اور وہ اب عمران خان کا فوری علاج شروع کیے جانے کی منتظر ہیں۔

یہ بات چیت سپریم کورٹ کے حکم پرکرائی گئی تھی۔ سپرین کورٹ نے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔ علیمہ خان نے ایس پر لکھا کہ ’ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہ تقریبا 20 منٹ تک بیٹوں سے بات کر سکے۔ اس کے بیٹوں نے بتایا کہ وہ اتنے عرصے بعد ان کی آوازیں سن کر بے حد خوش ہوئے۔‘

علیمہ خان نے تفصیلی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم اب ان کے فوری طبی علاج کے منتظر ہیں جو اسلام آباد میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہو، جہاں ماہر ڈاکٹروں کو ان کی بینائی بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔‘

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بروقت علاج فراہم کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر نے اس کی بینائی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہم مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتے اور نہ ہی کریں گے۔ اور فوری ماہر علاج کسی بھی مستقل بینائی کے نقصان کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی جانب سے علاج کے باوجود دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ جانے کی شکایت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی میں 16 فروری سے پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کروائیں۔