ٹرمپ حکومت ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتی ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

  • جمعرات 19 / فروری / 2026

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے قریب ہے۔ حملہ کیس بھی وقت ہوسکتا  ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے مذاکرات میں ریڈ لائنز مقرر کیں، فوجی آپشن بھی ممکن ہے۔ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں ابھی بہت بڑا فرق موجود ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران میں فی الحال کوئی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،۔امریکی فوجی بیڑے اور لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ میں تعینات کئے گئے ہیں۔ واضح رے گزشتہ روز عمان میں ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے واضح پیش رفت کا اعلان کیا تھا البتہ امریکی وفد کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔