جزیروں پر حملہ برداشت نہیں کی اجائے گا: ایران
ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے ساحلی علاقوں پر حملہ کیا گیا تو وہ خلیج میں بارودی سرنگیں بچھا کر جہاز رانی روک دے گا۔
ایران کی دفاعی کونسل کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کے جنوبی ساحلوں اور جزیروں پر حملہ ہوا تو خلیج میں بحری راستوں کو بند کرنے کے لیے سمندری بارودی سرنگیں بچھائی جائیں گی۔
ایکسیوس نیوم ویبسائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس کے مرکزی تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے پر قبضہ کرنے یا اس کا محاصرہ کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔ تاکہ تہران کو آبنائے ہرمز تمام جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر مجبور کیا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایران کے ساحلوں یا جزیروں پر حملے کی کسی بھی کوشش کے نتیجے میں خلیج کے تمام آبی راستوں میں مختلف اقسام کی سمندری بارودی سرنگیں بچھا دی جائیں گی۔۔۔ جن میں تیرتی ہوئی سرنگیں بھی شامل ہوں گی جنہیں ساحل سے چھوڑا جا سکتا ہے۔‘